About Us

کاوش آن لائن لرننگ سنٹر کیا ہے؟

اُردو کا  شمار دُنیا کی اُن چند زبانوں میں ہوتاہے  جس کے بولنے والے دُنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پائے جاتے ہیں۔جب کہ  اِسے پاکستان کی قومی زبان  ہونے کا اعزاز  بھی حاصل ہے۔آج  انسانی سوچ اور فکرہر شعبہ ٔ             زندگی میں انسانی مسائل کی گتُھیاں سُلجھانے میں مصروفِ عمل ہے۔ پُرانے نظریات کی کوکھ سے نئے نظریات جنم لے رہے ہیں ،جب کہ   ٹیکنالوجی ہر  شعبۂ زندگی کی ترتیبِ نو میں مگن ہے۔  اس بدلتے دور نے تعلیم و تدریس کے شعبے کونئے تصورات اورجدید طریقہ ہائے تدریس سے ہی مزین نہیں کیابلکہ ٹیکنالوجی نے اس کے رنگ ڈھنگ ہی بدل کر رکھ دیے ہیں۔مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اُردو تدریس کا مر مریں تن            ابھی بھی قدیم قباؤں میں ملبوس ہے۔اُردو   اساتذہ  کی اکثریت کی   تدریسی الماریوں میں وہی پرانے طریقہ ہائے  تدریس اور بچوں کے بستوں میں وہی غیر دل دچسپ وسائل بھرے ہوئے ہیں  ۔ اگر کوئی اُستاد معیاری اور جدید نظریات و رجحانات پر مشتمل وسائل یا تربیت کی تلاش میں نکل ہی پڑے تو اُسے ناکامی کے ساتھ ساتھ دقیانوسی مفکرین کی دل شکن تنقید کا سامنا بھی   کرنا پڑتا ہے۔یہی وہ پس منظر ہے جس کی وجہ سے ہم نے فیس بک کے ایک گروپ سے کاوش آن لائن اُردو لرننگ سنٹر کی بنیاد رکھی۔ اور اب یہ ویب سائیٹ   اسی سلسلے کی  ایک کڑی ہے۔

کاوش آن لائن اُردو لرننگ سنٹر کا نصب العین

ہمارا نصب العین ہے کہ ہم  اُردو تدریس و وسائل  کو اکیسویں  صدی کے تقاضوں کے مطابق جدت، معیار اور اپنی قومی روایات و اقدار سےہم آہنگ کریں۔

کاوش آن لائن اُردو لرننگ سنٹر کے مقاصد

      اُردو اساتذہ  کو، تربیتی نشستوں کے ذریعے ہماری قومی اقدار ، متنوع سماجی روایات اور اُردو ادب و لسانیات سےمتعلق ضروری معلومات سے آگہی دینے کے ساتھ ساتھ اُن میں متنوع اختلاف ِ رائے کے احترام کو فروغ دینا۔اُردو تدریس کو تعلیم کےجدید تصورات و نظریات  سےہم آہنگ کرنا۔   جیسے زبان کا مجموعی نظریہ یا کُلی نظریہ  (ہولسٹک اپروچ)اور اشتراکِ عمل کا طریقہ ٔ تدریس         (کلیبوریٹیو اینڈ کواپریٹیو لرننگ) وغیرہ۔ اُردو اساتذہ کو تربیتی نشستوں کے ذریعے جدید و مؤثر طریقہ ہائے تدریس سے آراستہ کرنا۔اُردو تدریس کو موزوں ،ارزاں اور قابلِ عمل ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا۔  اُردو اساتذہ کے لیے اُن کی اپنی ضرورت کے مطابق تربیتی نشستوں کا اہتمام کرنا۔اُردو تدریس کے حوالے سے جدید تصورات کے حامل معیاری اور موزوں سائل تیار کرنے میں اساتذہ کی معاونت و رہنمائی کرنا۔            اُردوتدریس و ادب کے حوالے سے جدید رجحانات اور میلانات سے اُردو اساتذہ کو آگاہ کرنا۔اُردو ادب و لسانیات کے   حوالے سے نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں اس فورم پر وہ نمائندگی دینا جس کے وہ حق دار ہوں۔ اُردو ادب و لسانیات کے قاری کے لیے اُردو ادب ولسا نیات کے ضروری انتخاب پیش کرنا۔                                     اُردو تدریس کے حوالے سے اساتذہ کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں معاونت کرنا۔

کاوش آن لائن اُردو لرننگ سنٹر کے بارے میں تاثرات

یاسمین عباس      (     لرننگ ہاؤس اسکول سسٹم کوئٹہ)

اُردو مضمون میں جتنی راہنمائی مجھے کاوش آن لائن سے ملی شاید ہی کسی نے اتنی مدد کی ہو۔جب بھی کوئی سوال پوچھا گیا تو اسی وقت جواب مل جاتا ہے ۔میری اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ کاوش آن لائن سے بہت بہت استفادہ کیا جاتا ہےاس کو قائم ودائم رکھے۔

سعدیہ شفق ( بیکن ہاؤس اسکول راولپنڈی)

بہترین لرننگ سنٹر ہے۔میں اپنے آپ کوخوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں اس گروپ کی ممبر ہوں۔سر نے اُردو کے فروغ کے لیے بہترین قدم اُٹھایا ہے۔اللہ ان کو صحت عطا فرمائے۔

ساجدہ شہباز(یونائیٹڈ چارٹر سکول جوہر ٹاؤن کیمپس لاہور)

سر وارث اقبال یہ آپ کی بہت عمدہ کاوش ہے۔آپ کا یہ علم کاچشمہ بہت سے لوگوں کی پیاس بجھا رہا ہے۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین۔ آپ بہت قابل اور مخلص انسان ہیں۔

ماریہ حنا    ( بیکن ہاؤس اسکول سسٹم سکھر)

کاوش کی رہنمائی کا بہت بہت شکریہ۔ اس ویب سائٹ کے توسط سےمیری بہت ہی عمدہ انداز میں رہنمائی ہوئی ہے، جس کی بدولت میں آج اپنے طلبا کو با آسانی اردو پڑھا پا رہی ہوں،ایک بار پھر سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

ماہ وش اشفاق (بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کراچی )

Very informative On line Coaching  sessions ,even the instructor is very cooperative and kind teaching with devotion. I must say he is a true leader.

(رخسانہ( لرننگ الائنس لاہور

یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے جو ہم اپنے بچوں کو سکھاتے ہیں۔ یہ تعلیمی زنجیر ہے۔ جس کی تمام کڑیاں سیکھنے سکھانے سے جڑی ہیں۔ پاکستان میں اُردو کی تدریس کے لئے جو چاہیے یہاں سے مل سکتا ہے۔ شکریہ۔

طاہرہ حماد( ایل ، جی ایس وزیر آباد)

آپ کی کاوش ہمارے لیے بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔

افشاں(بیکن ہاؤس اسکول ، لاہور)

کاوش ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں  سے ہمیں متنوع وسائل حاصل ہوتے ہیں ۔

سیدہ تحسین آصف زیدی ( فاؤنڈیشن اسکول،  کراچی)

انتہائی کارآمد،جامع،مثبت اور ہر لحظہ کچھ نیا کرنے کی دُھن۔