کاوش آن لائن لرننگ سنٹر
کاوش آن لائن لرننگ سنٹر ایک ایسا تربیتی ادارہ ہے جس کا مقصد اُردو پڑھنے اور پڑھانے والوں کے لیے ایسے تما م تر وسائل فراہم کر نے کی کوشش کرنا ہے جن کی اُنہیں ضرورت ہے۔
میں صورت ِ گُل دستِ صبا کا نہیں محتاج
کرتا ہے مرا جوش ِ جُنُوں میری قبا چاک
علامہ اقبال
کاوش اُردو لرننگ سنٹر کیا ہے؟
اُردو کا شمار دنیا کی اُن چند زبانوں میں ہوتاہے جس کے بولنے والے دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پائے جاتے ہیں۔جب کہ اِسے پاکستان کی قومی زبان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔آج انسانی سوچ اور فکرہر شعبہ ٔ زندگی میں انسانی مسائل کی گتھیاں سلجھانے میں مصروفِ عمل ہے۔ پرانے نظریات کی کوکھ سے نئے نظریات جنم لے رہے ہیں ،جب کہ ٹیکنالوجی ہر شعبۂ زندگی کی ترتیبِ نو کر نے میں مگن ہے۔ اس بدلتے دور نے تعلیم و تدریس کے شعبہ کونئے تصورات اورجدید طریقہ ہائے تدریس سے ہی مزین نہیں کیابلکہ ٹیکنالوجی نے اس کے رنگ ڈھنگ ہی بدل کر رکھ دیے۔مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اُردو تدریس کا مر مریں تن ابھی بھی قدیم قباؤں میں ملبوس ہے ۔اُردو اساتذہ کی اکثریت کی تدریسی الماریوں میں وہی پرانے طریقہ ہائے تدریس اور بچوں کے بستوں میں وہی غیر دل دچسپ وسائل بھرے ہوئے ہیں ۔ اگر کوئی استاد معیاری اور جدید نظریات و رجحانات پر مشتمل وسائل یا تربیت کی تلاش میں نکل ہی پڑے تو اُسے ناکامی کے ساتھ ساتھ دقیانوسی مفکرین کی دل شکن تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
یہی وہ پس منظر ہے جس کی وجہ سے ہم نے فیس بک کے ایک گروپ سے کاوش آن لائن اُردو لرننگ سنٹر کی بنیاد رکھی۔ اور اب اسی سلسلے کی کڑی یہ ویب سائیٹ ہے۔
Cambridge O level Second Language Urdu 3248 New Syllabus
کیمبر ج او لیول 3248 سیکنڈ لینگوئج اردو برائے امتحان 2026.2025.2024 پرچہ اول اور دوم…
The story of a leaf.post
میں ایک پتا ہوں۔ میں کبھی دریا کے کنارے ایک بہت اُونچے درخت کی سب…
Wooden Bowl, an inspirational story
ایک بوڑھا آدمی اپنے بیٹے ،بہو اور دو نواسوں کے ساتھ ایک گاؤں میں رہتا…
Five Minutes. An inspirational story in URDU
ایک پارک دو اشخاص ایک بنچ پر بیٹھے ہوئے تھے۔ دونوں ایک ہی عمر کے…
Wealth and poverty, an inspirational Story
امیری اور غریبی ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شہر قصبے میں بہت امیر…
Mother daughter love
ایک پیاری سی لڑکی نے اپنے ہاتھوں میں دو سیب پکڑے ہوئے تھے۔ اس کی…